اداکارہ دپیکا پڈکون نے فرانس میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی فلمی میلے ’کانز‘ میں شرکت سے صاف انکار کردیا

اداکارہ دپیکا پڈکون نے فرانس میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی فلمی میلے ’کانز‘ میں شرکت سے صاف انکار کردیا

05:14 PM, 26 Mar, 2017

ممبئی: بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ دپیکا پڈکون نے فرانس میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی فلمی میلے ’کانز‘ میں شرکت سے صاف انکار کردیا ہےاداکارہ کا 70 ویں کانزفیسٹیول میں شرکت سے صاف کرتے ہوئےکہنا تھا کہ بین الاقوامی فلمی میلے میں میری شرکت سے متعلق ساری خبریں غلط ہیں۔

اداکارہ سے جب اس بڑے فیسٹول میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پوری توجہ نئی آنے والی ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوتی‘ پر مرکوز کرنا چاہتی ہیں جس میں وہ مرکزی کردار کر رہی ہیں جب کہ یہ فلم کی مانگ بھی ہے کہ اس پر پوری توجہ دی جائے۔

مزیدخبریں