وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بھی شاہی پروٹوکول کے عادی نکلے

02:37 PM, 26 Mar, 2017

ایبٹ آباد: ایبٹ آباد میں پرویز خٹک کی آمد کے باعث کرکٹ ٹرائل ملتوی کرا دئیے گئے۔ ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں انٹر ریجن انڈر 13 ٹیموں کے ٹرائل ہونا تھے جس میں شرکت کے لئے دور دراز علاقوں سے آنے والے بچے موجود تھے لیکن اچانک اطلاع ملی کہ اسٹیڈیم میں وزیر اعلیٰ کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ ہو گی جس کی وجہ سے ٹرائل ملتوی کر دئیے گئے۔

پرویز خٹک مشیر اطلاعات مشتاق غنی کی والدہ کے جنازے میں شرکت لئے ایبٹ آباد پہنچے تھے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں