اوبر نے حادثے کے بعد خودکار ڈرائیونگ گاڑیوں کی سروس بند کر دی

اوبر نے حادثے کے بعد خودکار ڈرائیونگ گاڑیوں کی سروس بند کر دی

ایریزونا: آن لائن ٹیکسی سروس کپمنی اوبر کی خودکار ڈرائیونگ گاڑی کو امریکی ریاست ایری زونا کے شہر ٹیمپے میں حادثہ پیش آیا جس کے بعد کمپنی نے اپنے خودکار ڈرائیونگ گاڑیوں کی سروس کو بند کر دیا ہے۔

کپمنی کے ترجمان کے مطابق اس حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی حادثے کے وقت گاڑی میں کوئی مسافر موجود تھا ۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا انہوں نے وقتی طور پر اس سروس کو معظل کر دیا اور اس حادثے کے حوالے سے بھی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ترجمان نے کہا کمپنی نے پیٹسبرگ ، سان فرانسسکو سمیت دو دیگر مقام پر چلنی والی گاڑیوں کو بھی ہٹا لیا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں