میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، روجر، سٹینلاس اور جون ایسنر تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

12:24 PM, 26 Mar, 2017

 فلوریڈا: میامی میں اے ٹی پی ایونٹ کے سنگلز میچز کھیلے گئے۔ سوئس ٹینس اسٹار روجر فیڈرر کا سیزن 2017 میں شاندار کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسرے راؤنڈ میں سابق ورلڈ چیمپئن روجر فیڈرر نے امریکی نوجوان حریف Frances Tiafoe کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ 35 سالہ فیڈرر سات چھ اور چھ تین سے فتح کے بعد اگلے راؤنڈ میں پہنچے۔

ایونٹ کے ٹاپ سیڈ سوئٹزرلینڈ ہی کے سٹینلاس وارینکا کو ارجنٹائن کے Horacio Zeballos کے خلاف 65 منٹ کے مقابلے کے بعد کامیابی حاصل ہو گئی۔ سنگلز کے ایک اور میچ میں امریکہ کے جون ایسنر اور برازیل کے تھوماز بیلوچی مدمقابل ہوئے۔

ایسنر نے کانٹے کے مقابلے میں بیلوچی کو سات پانچ اور سات چھ سے زیر کر کے اگلے مرحلے میں رسائی ممکن بنائی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں