ستمبر کا مہینہ پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں پر بدترین گزرے گا،نیاحکم نامہ جاری

10:37 AM, 26 Mar, 2017

جدہ: سعودی وزارت لیبر نے معاشی و اقتصادی شعبے میں ملازمتوں کے لئے سعودی شہریوں کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔جس کا مقصد ملک میں حالیہ بے روزگاری کی شرح 12.1فیصد کو 9 فیصد تک کرنا ہے ۔غیر خبررساں ایجنسی کے مطابق اس فیصلہ کا اطلاق اس سال ماہ ستمبر میں کیا جائے گا۔ جس کے بعد سعودی عرب میں غیر ملکی افراد کا گھیرا مزید تنگ ہوجائے گا۔ 

وزیر لیبر علی الغیوث نے سعودی عرب کو ملازمتیں مہیا کرنے کا حکم دیا ہے۔ساتھ ہی ساتھ انہیں نے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے کاحکم بھی دیا ہے۔وزیر کامزید کہناتھا کہ سعودی عرب ملازمتوں کے لئے 12 ملین غیرملکی امیدوار ہیں ۔اس فیصلے کے بعد کنسٹرکشنل کمپنیاں اپنے پلاٹینم ڈومین ، سب اعلیٰ ڈومین میں ، سو فیصد سعودیوں کو ملازمت مہیا کرنے کے لئے تیار ہوں گی۔  

جب کہ کمپنیاں گرین ڈمین جو کہ نسبتاً کم درجہ ہے میں 10فیصد سعودیوں کو ہائیر کرنے کے پابند ہوں گے ۔ جب کہ حالیہ شرح پلاٹینم ڈومین میں 16فیصد اور 6 فیصد گرین ڈومین میں ہے۔

مزیدخبریں