حید رآباد: مظفرگڑھ میں مردم شماری نے میاں بیوی میں لڑائی کرا دی،ایک شادی شدہ شخص نے مردم شماری والوں کے سامنے خود کو کنوارا ظاہر کر کے اندراج کرا دیا۔
بیوی کو معلوم ہوا تو اس نے اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ۔مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں وسیم نامی شہری نے خود کو کنوارہ ظاہر کرکے مردم شماری میں اندراج کرا یا، وسیم کی بیوی شازیہ بی بی کو علم ہوا تو اس نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔
شور سن کر اہل علاقہ جمع ہوئے تو وسیم نے کہا کہ وہ تین سال پہلے شازیہ کو طلاق دے چکا ہے۔پولیس نے خاتون شازیہ بی بی کی مدعیت میں وسیم کے خلاف فراڈ اور زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا جبکہ ملزم فرار ہو گیا۔