فیصل آباد میں گلوکار امانت علی کے خلاف مقدمہ درج

09:56 AM, 26 Mar, 2017

فیصل آباد: گلوکار امانت علی خان کی تقریب ولیمہ میں شیشے کا استعمال کرنے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ امانت علی خان نے پابندی کے باوجود شیشے کا استعمال کیا جس کی بناء پر پولیس نے امانت علی خان، ہوٹل مینجر منظور احمد اور حاجی اشرف سمیت دس نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا تاہم ابھی تک کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

واضح رہے گزشتہ دنوں امانت علی سارہ منظور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں