جلال پوربھٹیاں(محمد زاہد منیر نمائندہ نیو نیوز جلال پوربھٹیاں) : جلال پوربھٹیاں کے نواحی گاؤں کوٹ غازی میں جشن بہاراں کے سلسلہ میں میلہ منعقد کیا گیا جس میں پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے نیزہ بازی کا مقابلہ کیا گیا۔
جس میں صوبہ کے پی کے صوبہ سندھ اور صوبہ پنجاب کے گھڑ سواروں نے حصہ لیا مقابلہ دو دن جاری رھا گھڑ سواروں میں سخت مقابلہ ھوا لیکن ضلع حافظ آباد کے شاہ نواز تارڑ فاتح قرار پائے اس موقع پر ڈی سی او حافظ آباد ایم این اے میاں شاھد حسین بھٹی ضلعی چیئرمین میاں افضل حسین تارڑ اور ملک بھر سے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
پہلے نمبر پر آنے والے شاہ نواز تارڑ کو ضلعی چیئرمین میاں افضل حیسن تارڑ نے ٹرافی اور نقد انعام دیا جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے نوازش گوندل کو ایم این اے میاں شاھد حیسن بھٹی نےنقد انعام اور ٹرافی دی میلہ کا اہتمام ضلعی گورنمنٹ کی طوف سے کیا گیا تھا۔