"ایسی قراردادیں بامقصد ہیں نہ ہی تعمیری "،پاکستان کی امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد پر کڑی تنقید

07:44 PM, 26 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان  نے امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد پر کڑی تنقیدکی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ  کا کہنا ہے کہ  پاکستان انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کی اقدار کا پابند ہے، ایسی قراردادیں  بامقصد ہیں نہ ہی  تعمیری ۔ترجمان نے کہا کہ قرارداد پاکستان میں سیاسی صورتحال اور انتخابی عمل سے نامکمل واقفیت کا نتیجہ ہے۔

 پاکستان دنیا کی دوسری بڑی پارلیمانی جمہوریت اور پانچویں بڑا جمہوری ملک ہے، پاکستان آئین اور انسانی حقوق کو اہمیت دینے کا عزم کیے ہوئے ہے اور پاکستان اپنے قومی مفاد میں قانون کی حکمرانی پر عمل کرتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان باہمی احترام اور مفاہمت کی بنیاد پر تعمیری مذاکرات اور رابطوں پر یقین رکھتا ہے، ایسی قراردادیں نہ تعمیری ہیں اور نہ ہی بامقصد امید ہے امریکی کانگریس پاک امریکا تعلقات مضبوط بنانے میں معاون کردار ادا کرے گی۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ امید ہے امریکی کانگریس دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں باہمی اشتراک کے شعبوں پر توجہ دے گی۔

مزیدخبریں