امریکہ کاپاکستان کے عام انتخابات کی غیر جانبدارانہ  تحقیقات کا مطالبہ

06:49 PM, 26 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن:امریکہ  نے پاکستان کے عام انتخابات کی غیر جانبدارانہ  تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ امریکی ایوان نمائندگان میں  قرارداد  کثرت رائے سے منظور کی گئی ہے۔اس قرارداد کے حق میں 368 ،مخالفت میں صرف 7 ارکان نے ووٹ دیا۔

 قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ الیکشن کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، انٹرنیٹ و ٹیلی کیمونیکیشن سہولیات میں تعطل قابل مذمت ہے۔

قرار داد کے متن کے مطابق 8 فروری کے الیکشن میں مداخلت اور بے ضابطگیوں کے دعوؤں کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں۔  عوام کو جمہوری عمل میں شرکت سے روکنے کیلئے عوام کو دبانے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں۔قرارداد میں عوام کو جمہوری عمل میں حصہ لینے سے باز رکھنے کیلئے دھمکانے، قید اور ہراساں کرنے کی مذمت کی گئی۔

مزیدخبریں