اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔
سینیٹر فیصل وواڈا نے سپریم کورٹ میں دوسرا جواب جمع کرا دیا جس میں موقف اپنایا گیاہے کہ وہ عدلیہ کا مکمل احترام کرتے ہیں ۔ سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ توہین عدالت میں جاری کردہ شوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔
جواب میں موقف اپنایا گیا کہ 5 جون کی عدالتی کارروائی کے بعد مذہبی اسکالرز سے ملاقات کی اور اُن سے پوچھا کہ ایک سینیٹر کا کردار کیا ہونا چاہیے،مجھے رائے دی گئی کہ انصاف کے ساتھ کھڑے رہیں چاہیے یہ بات آپ کے اقرباء کے خلاف ہی کیوں نہ ہو ۔ فیصل وواڈا کے جواب میں قرآن و احادیث کے حوالہ جات بھی دئے گئے
فیصل وواڈا نےجواب دیا کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں صدق دل سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ توہین عدالت میں جاری کردہ شوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔