بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے والی ملزمہ گرفتار

01:44 PM, 26 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر شہری سے لاکھوں روپے بٹورنے والی ملزمہ گرفتار کر لی گئی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل راولپنڈی نے کاروائی کی۔انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمہ انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ہے، ملزمہ نے معصوم شہری کو دبئی ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے اور ملزمہ پیسے وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئی تھی۔

ترجمان ایف آئی اے کا بتاناہے کہ ملزمہ کے خلاف متعدد مقدمات اور انکوائریاں درج ہیں، ملزمہ کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں