اسلام آباد:حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی چیئرپرسن منتخب ہو گئی ہیں۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے سربراہان کے انتخاب کا عمل جاری ہے اور حکومت کی اتحادی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی اہم کمیٹیوں کی سربراہی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی چیئرپرسن منتخب ہوگئیں، حنا ربانی کھر کا انتخاب قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کے اجلاس میں کیا گیا۔حنا ربانی کھر کا چیئرپرسن کے لیے نام عائشہ نزیر نے تجویز کیا اور شائستہ پرویز ملک نے نام کی تائید کی۔
عائشہ نذیر کی جانب سے حنا ربانی کھر کا نام چیئرپرسن کے لیے تجویز کیا گیا اور شائستہ پرویز ملک نے نام کی تائید کی، حنا ربانی کھر نے متفقہ چیرپرسن منتخب کرنے کمیٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا، جب کہ کمیٹی ممبران نے حنا ربانی کھر کو چیرپرسن منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔