’را‘ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کا اتحاد کرانا چاہتی ہے، وزیر داخلہ بلوچستان

12:06 PM, 26 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ: وزیرداخلہ  بلوچستان ضیا لانگو  نے  پریس کانفرنس میں کہاکہ بلوچستان کاامن خراب کرنےکےپیچھےبھارتی ایجنسی ”را“ ہے۔

وزیرداخلہ  بلوچستان  نے مزید کہا کہ’را‘ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کا اتحاد کرانا چاہتی ہے۔ دہشتگردکمانڈرنصراللہ کوبھارت سےفنڈنگ مل رہی تھی، بھارت دہشتگردوں کو اپنی سرزمین پرپناہ اورمالی مددکرتاہے۔

ان کا کہنا رتھا کہ دہشت گردوں کا اسلام سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔


وزیرداخلہ  بلوچستان نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان کےعوام  دشمن کے عزائم کو پہچانتےہوئےگمراہ نہ ہوں۔جو نوجوان باہر بیٹھے ہوئے ہیں انہیں ورغلایا گیا ہے۔

مزیدخبریں