امریکا کا سوات میں ہجوم کے تشدد سے ہلاکت کے واقعے پر اظہار افسوس

امریکا کا سوات میں ہجوم کے تشدد سے ہلاکت کے واقعے پر اظہار افسوس

واشنگٹن: امریکا نے سوات میں ہجوم کے تشدد سے ہلاکت کے واقعے پر  افسوس کا اظہار کیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ مذہبی طور پر تشدد کے واقعات پر تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ مذہبی آزادی، اظہار رائے کی آزادی اور  پرامن اجتماع کے حق کا احترام کیا جائے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ مذہبی معاملات میں تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے، ایسے معاملات میں تشدد اور دھمکیاں کسی صورت قابل قبول نہیں، ہم پاکستان سمیت دنیا میں ہر جگہ اس قسم کے واقعات کی مخالفت کرتے ہیں کیونکہ وہ انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں بشمول مذہب یا عقیدے کی آزادی کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے، ہم دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں اور ایسے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں جن سے قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کو فروغ ملے۔

مصنف کے بارے میں