9 مئی مقدمات: اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی, بانیٔ پی ٹی آئی و دیگر پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی

10:33 AM, 26 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: 9 مئی مقدمات میں آج بانیٔ پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان پر اڈیالہ جیل میں فردِ جرم عائد کی جانی تھی جو ہو نہ سکی اور عدالت نے نو مئی کی سماعت 15 جولائی تک بغیر کاروائی کے ملتوی کردی۔

9 مئی مقدمات کی اڈیالہ جیل میں سماعت   انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی، اڈیالہ جیل آنے والے ملزمان کی حاضری لگائی گئی اور عدالت نے نو مئی کی سماعت 15 جولائی تک بغیر کاروائی کے ملتوی کردی۔

 سابق وزیر داخلہ شیخ رشید،زرتاج گل، راشد حفیظ، شیخ راشد شفیق عدالت میں پیش ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم بابر اعوان، انتظار پنجھوتہ ایڈووکیٹ  بھی عدالت میں پیش ہوئی۔

مقدمات میں نامزد خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں، کارکنوں کو بھی آج اڈیالہ جیل طلب کیا گیا تھا۔

اس موقع پر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی سخت اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے قریب ناکے لگا کر چیکنگ بھی کی گئی۔

مزیدخبریں