اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے بحیرۂ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں، اسلام آباد، بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بادل برسنے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔
آج سے 28جون تک لسبیلہ، خضدار، آوران، بارکھان، نصیرآباد سمیت بلوچستان میں بارشیں ہونے کا امکان ہے جبکہ آج سے 30 جون تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں بہاولپور، ملتان،مظفر گڑھ، خانیوال، راجن پور، رحیم یار خان میں بارشوں کا امکان ہے۔
آج سے یکم جولائی تک عمر کوٹ،میرپور خاص سمیت اندرون سندھ بھی بادل برسیں گےجبکہ کراچی میں 2 یا 3 جولائی کو بارش ہو سکتی ہے۔کل سے اسلام آباد،پنڈی، لاہور،جہلم ،چکوال، نارووال میں تیز بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
28جون سےیکم جولائی تک سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بادل برسیں گے جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ موسلادھار بارشوں سے مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات کی انتظامیہ اور شہریوں کو پیشگی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔