کولمبو:دیوالیہ ہونے والے ملک سری لنکا میں نقد رقم کا بحران پیدا ہوگیا ہے جس کے سبب حکام نے 5 روز کیلئے تمام مالیاتی مارکیٹس بشمول سٹاک مارکیٹ کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ان پانچ دنوں کے دوران اندرونی قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
سری لنکن حکام کا کہناہے ڈومیسٹک قرضوں کی ری سٹرکچرنگ کےدوران فنانشل مارکیٹس جمعرات سے 5 روز کیلئے بند رہیں گی۔سری لنکا کے مرکزی بینک کے گورنر نندالال ویراسنگھے کا کہناہے پارلیمنٹ میں قرضوں کی ری سٹرکچرنگ پر بات ہو رہی ہو تو فنانشل مارکیٹ کا کھلا رہنا غیر صحت بخش ہوگا، سری لنکن حکومت 51 ارب ڈالر سے زائد ڈومیسٹک قرضوں کی ری اسٹرکچرچنگ کر رہی ہے۔
ایک پارلیمانی اہلکارکاکہنا ہے کہ قانون سازوں کی ملاقات متوقع ہے تاکہ اس ہفتے کے آخر میں مقننہ کے خصوصی اجلاس کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا جا سکے تاکہ قرض کی تنظیم نو کے منصوبوں کی منظوری دی جا سکے۔مرکزی بینک کے گورنر نندالال ویراسنگھے نے کہا کہ جمعرات اور پیر اور ہفتے کے آخر میں موجودہ مذہبی تعطیلات کے علاوہ جمعہ کو چھٹی ہوگی۔ انہوں نے مقامی ٹیلی ویژن نیٹ ورکس کو بتایا کہ جب پارلیمنٹ میں قرضوں کی تنظیم نو پر بات ہو رہی ہو تو مالیاتی بازاروں کا کھلا رہنا غیر صحت بخش ہوگا۔
ویرا سنگھے نے کہا عام افراد کے ذخائر متاثر نہیں ہوں گے لیکن حکومت کا منصوبہ تجارتی بینکوں اور پنشن فنڈز میں رکھے گئے ٹریژری بلوں اور بانڈز کی تنظیم نو کرنا ہے۔یاد رہے کہ سری لنکا کے ذمے واجب الادا مجموعی غیر ملکی قرضوں کا حجم 14 ارب ڈالر سے زیادہ ہے جس میں سے 52 فیصد چین کا واجب الادا ہے۔