اہم  شخصیات کے لیے جانور برآمد کیے جائیں گے 

08:45 PM, 26 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :اہم شخصیات کیلئے ہزاروں زندہ جانور برآمد کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ۔ قطر، یو اے ای، کویت اور بحرین کی اہم شخصیات کیلئے ہزاروں زندہ جانور برآمد کرنے کی تیاریاں کر لی گئی ہے۔ خلیجی ممالک کی اہم شخصیات کی درخواست پر وفاقی حکومت کی جانب سے زندہ جانوروں کی برآمد پر عائد پابندی میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


اس حوالے سے وزارت خارجہ نے سمری منظور کرنے کیلئے وفاقی کابینہ کو بھجوا دی ہے۔ذرائع کے مطابق قطر کے شیخ عبد اللہ بن خالد بن حماد التھانی کیلئے 4 ہزار جانور، شیخ محمد بن فیصل التھانی کیلئے 3500 جانور، شیخ فیصل بن نصر الثانی کیلئے 2300 جانور، شیخ علی بن عبداللہ الثانی کیلئے 3 ہزار جانور برآمد کئے جائیں گے۔ امارات کے شیخ احمد بن خالد القاسمی کیلئے 2500 جانور، بحرین کے شیخ محمد بن عیسٰی بن سلمان الخلیفہ کیلئے ایک ہزار جانور، کویت کے شیخ عبدالعزیز جبر الحامد الصباح کیلئے 450 جانور برآمد کئے جائیں گے، ان جانوروں میں بکریاں، بھیڑیں، اونٹ، گائے، بھینسیں اور بیل شامل ہیں

مزیدخبریں