کوئٹہ : بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی کے الیکشنز روک دیے ہیں۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان،جسٹس عامر نواز رانا نے الیکشن روکنے کا حکم دیا ۔
چیئرمین پی سی بی کے الیکشن 17 جولائی تک روک دیے گئے ۔ وزیر اعظم، وزارت آئی پی سی،ذکاء اشرف سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کردیے گئے۔
بلوچستان ہائیکورٹ میں پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کیخلاف آئینی درخواست دائر کی گئی تھی۔ بلوچستان ہائیکورٹ نے کل چیئرمین پی سی بی انتخاب کو آئندہ احکامات تک روک دیا ۔