شیری رحمٰن نےشوہر  کو ماسٹر شیف کا خطاب دے دیا،ساتھ کوکنگ کی ویڈیو وائرل

06:51 PM, 26 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : شیری رحمن نے اپنے شوہر کو ماسٹر شیف کا خطاب دے دیا۔ دونوں کے ایک ساتھ کوکنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ شیری رحمن کو لوگ سیاست دان اور جرنلسٹ کے طور پر جانتے ہیں لیکن   وہ اپنے شوہر کے ساتھ کوکنگ بھی کرتے ہیں اس کا علم سوشل میڈیا صارفین کو ان کی ویڈیو دیکھ کر ہوا۔

شیری رحمن نے  انسٹا گرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ، وہ اس میں اپنے شوہر کے ساتھ کھانا پکا رہی ہیں۔   اس ویڈیو میں اپنے شوہر ندیم حسین کو ماسٹر شیف کا خطاب دیتے ہوئے انہیں ٹیگ بھی کیا ہے۔


وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی و سینیٹر شیری رحمٰن کی شوہر ندیم حسین کے ہمراہ کوکنگ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔شیری رحمٰن کی اس ویڈیو کو انسٹاگرام صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔صارفین شیری رحمٰن کا یہ روپ دیکھ کر خوشگوار حیرانی میں مبتلا ہیں۔اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں جہاں صارفین دلچسپ کمنٹ کر رہے ہیں وہیں گلوکارہ میشا شفیع نے ندیم حسین کے ’ایپرن‘ کی تعریف کی ہے۔

مزیدخبریں