عمران خان کو 60 سال سے جانتا ہوں لیکن ان کی حمایت کیلئے درخواست دائر نہیں کی: جواد ایس خواجہ 

عمران خان کو 60 سال سے جانتا ہوں لیکن ان کی حمایت کیلئے درخواست دائر نہیں کی: جواد ایس خواجہ 
سورس: File

لاہور : پاکستان کے سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے کچھ خبروں کے حوالے سے میڈیا کے نام ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف سپریم کوٹ میں جو درخواست دائر کی ہے وہ عوامی مفاد میں کی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بچائے کیلئے درخواست دائر نہیں کی کسی خانگی یا ذاتی مصلحت کے تحت بھی درخواست دائر نہیں کی گئی۔ 

ان کے مطابق وہ عمران خان کو 60 برس سے جانتے ہیں مگر ان کی کوئی 15 برس قبل ان سے ایک شادی کی تقریب میں صرف ایک ملاقات ہوئی ہے۔ اسی طرح ان کے مطابق تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیئر وکیل حامد خان سے ان کی رفاقت گذشتہ چار دہائیوں سے زائد کی ہے مگر ان کی یہ درخواست حامد خان کی درخواست سے علیحدہ اور مختلف ہے۔

سابق چیف جسٹس نے سورہ الحجرات کی ایک آیت کا حوالہ دیتے ہوئے میڈیا سے کہا ہے کہ وہ خبر کو شائع کرنے سے قبل اس کی خوب چھان بین کر لیا کریں۔ ان کے مطابق انھیں ان کے ایک ہمدرد صحافی دوست نے یہ بتایا کہ ہے کہ ان کی درخواست سے متعلق میڈیا میں منفی خبریں چل رہی ہیں جن پر وضاحت دینا ضروری ہے۔

 سابق چیف کے مطابقان کی یہ میڈیا کے لیے آخری وضاحت ہے۔ انھوں نے میڈیا سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اپنی کتاب ’سلاٹرڈ ود آؤٹ اے نائف‘ میں تفصیل سے اس کا ذکر کر چکا ہوں۔‘

مصنف کے بارے میں