نواز شریف اور آصف زرداری کی یواے ای کے صدر اور وزیر اعظم سے اہم ملاقاتیں 

06:39 PM, 26 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

دبئی :یو اے ای میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی قیادت کی اہم ملاقاتیں  ہوئی ہیں۔   میاں نواز شریف اور آصف زرداری  نے یواے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور  وزیر اعظم و حاکم دبئی  شیخ  محمد بن راشد المکتوم سے  اہم ملاقات کی ہے ۔ 

نیو نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں اور یواے ای کے حاکموں کے درمیان پاک امارات تعلقات اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔ اس سے پہلے نواز شریف اور آصف زرداری   کے درمیان بھی تفصیلی بیٹھک ہوئی ۔ 

ملاقات میں نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے روڈ میپ بھی آصف زرداری کے سامنے رکھا گیا ۔سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور الیکشن سے معاملات زیر غور آئے۔دبئی میں مریم نواز کی بھی  آصف زرداری اور بلاو ل بھٹو سے ملاقات  ہوئی ۔

مزیدخبریں