انڈسٹری چھوڑنے کاسوال، فیروز خان نے مداح کو لاجواب کردیا

06:25 PM, 26 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک


لاہور:  اداکار فیروز خان نے  انڈسٹری کے چھوڑنے کا جواب دے کر لاجواب کردیا۔ اداکار فیروز خان کے مداح نے  سوشل میڈیا پر ان سے سوال کیا کہا ’بھائی انڈسٹری چھوڑ دی ہے؟‘ جس کے جواب میں انہوں نے کہا ’انڈسٹری نہیں چھوڑتی بھائی کو‘۔

خیال رہے کہ 2020ء میں یہ خبریں سامنے آئی تھیںاداکار فیروز خان نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے تاہم اس کے بعد انہیں کئی پروجیکٹس میں کام کرتے دیکھا گیا۔ایک اور مداح نے ان سے سوال کیا کیا آپ اپنے بچوں سے محبت کرتے ہیں؟، آپ کو کسی اور خاتون سے شادی کرلینی چاہیے۔  میں 24 برس کا ہوں اور میری دو بیویاں ہیں، اس پر فیروز خان کا کہنا تھا کہ آپ نے صرف وہی کیا جو آپ کو بتایا گیا تھا، بہت اعلیٰ۔

یاد رہے کہ 2018ء میں فیروز خان کی شادی علیزا سلطان سے ہوئی تھی، دونوں کے 2 بچے بھی تھے تاہم بعدازاں 2022ء میں ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

مزیدخبریں