پالتو کتے کی دیکھ بھال کے لیے انتہائی پرکشش تنخواہ، جان کرحیران رہ جائیں گے؟

05:10 PM, 26 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

لندن:پالتو کتے کی دیکھ بھال کے لیے لندن کی ایک فیملی نے انتہائی پرکشش تنخواہ آفر کی ہے۔  اس کےلیے پہلے  باقاعدہ اشتہار دیاگیا تھا۔  ارب پتی خاندان نے اس  نوکری کے لیے 1 لاکھ پاؤنڈ کی  آفر کی ہے جو کہ ایک لاکھ 27 ہزار امریکی ڈالزر ہیں۔

لندن میں مقیم ایک ارب پتی خاندان نے اپنے پالتو کتوں کی دیکھ بھال کے لیے نینی  کا اشتہار دیا جس کی تنخواہ  نے سب کوحیران کردیا۔ اس  اشتہار میں  یہ بھی درج تھا کہ  یہہ نوکری فُل ٹائم نینی کی ہوگی جسے رہائش بھی فراہم کی جائے گی، وقت کی کوئی قید نہیں ہوگی۔ اس اشتہارمیں دلچسپی کی وجہ پرکشش تنخواہ ہے۔

مزیدخبریں