پردہ نشین خاتون ہوں شوہر کے بغیر لاہور سے اسلام آباد کا سفر نہیں کر سکتی : بشریٰ بی بی کی نیب پیشی سے معذرت

پردہ نشین خاتون ہوں شوہر کے بغیر لاہور سے اسلام آباد کا سفر نہیں کر سکتی : بشریٰ بی بی کی نیب پیشی سے معذرت
سورس: File

اسلام آباد: عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نیب پیشی سے معذرت کرتے ہوئے تحریری جواب جمع کروایا ہے۔ نیب نے اس مقدمے میں بشری بی بی کو طلب کر رکھا ہے۔

تحریری جواب میں بشری بی بی نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں آج پیشی کے باعث اسلام آباد میں نہیں آ سکتی، پہلے نوٹس کے جواب میں بتا دیا تھا کہ کیس سے متعلق کوئی دستاویزات میرے پاس نہیں۔

تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ آپ کیس کا ریکارڈ القادر ٹرسٹ کے چیف فنانشل افسر سے حاصل کر چکے ہیں۔ القادر یونیورسٹی اور ٹرسٹ کی قرا داد اور دستاویزات سیکٹری بورڈ ڈاکٹر امجد کے پاس ہیں، میرے پاس دستاویزات اور قراردار کی کوئی نقول موجود نہیں۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ میں پردہ نشین خاتون ہوں اور اپنے شوہر کے بغیر لاہور سے اسلام آباد کا سفر نہیں کر سکتی۔

جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ پہلے نوٹسز میں کہا تھا کہ میری پیشی شوہر کے ساتھ منسلک کر دی جائے، محرم کے بغیر نیب راولپنڈی پیشی کے لیے معزرت خواہ ہوں۔

بشری بی بی نے جواب میں استدعا کی ہے کہ میں 4 جولائی کو شوہر کے ساتھ نیب میں پیش ہو سکتی ہوں۔ 4 جولائی کو کیس سے متعلق میری پیشی منتقل کر دی جائے۔

مصنف کے بارے میں