پاکستان کی آئندہ سیاست کا فیصلہ یواے ای میں ہوگا، نواز شریف، زرداری، مریم اور بلاول کے دبئی میں ڈیرے

01:11 PM, 26 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

دبئی : پیپلز پارٹی اور  ن لیگ کی مرکزی قیادت دبئی میں جمع ہے۔  دونوں بڑے اتحادیوں میں انتخابات کی تاریخ، تیاری اور مستقبل کے سیٹ اپ پر بات چیت ہوگی۔ ملاقات آج ہی متوقع ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی ذرائع نے قائد مسلم۔لیگ نواز شریف کے ساتھ بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کی تصدیق کر دی ہے۔  انتخابات اکتوبر کے آخری ہفتہ یا نومبر میں کرانے ہر مشاورت ہوگی۔ دونوں جماعتوں کے بڑے مل کر الیکشن لڑنے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ،  یا الگ الگ الیکشن لڑنے پر مشاورت کریں گے۔ 

پیپلز پارٹی ن لیگ کی قیادت میں ایک سے زائد ملاقاتیں ہوں گی۔ پہلی ملاقات اج ہوگی، جس میں آصف زرداری اور نواز شریف بھی موجود ہوں گے۔ دوسری ملاقات عید کے بعد آنیوالے جمعہ کو ہوگی۔ 

مزیدخبریں