لاہور : لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں تین بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق کاہنہ کے قریب صوئے اصل روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں دو تیز رفتار موٹر سائیکل سڑک کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئیں۔
حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں تین بہن بھائی جاں بحق ہوگئے جبکہ ماں اور دو بیٹے زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام نے مزید بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت احمد، حسن اور فضہ کے ناموں سے ہوئی۔