ملکی مسائل کا واحد حل الیکشن ہیں: خالد مسعود سندھو

11:14 AM, 26 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کہتے ہیں کہ ملکی مسائل کا واحد حل الیکشن ہیں۔

نیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں خالد مسعود سندھو نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف  کو اپنی سوچ پر نظر ثانی کرنی چاہیے، جمہوریت میں ڈائیلاگ کا راستہ ہی بہترین راستہ ہوتا ہے۔

انہوں نے  کہا کہ پارلیمان سٹیج نہیں ملکی مسائل کے حل کی جگہ ہے۔  کراچی میئر کے الیکشن میں پی ٹی آئی ارکان کا الیکشن میں نہ آنا پہلی بار نہیں ماضی میں بھی ایسا ہوتا رہا ہے ۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کا کہنا ہے کہ سیاست عوامی خدمت کا نام ہے بجٹ میں غریب کے لیے کچھ نہیں ہے۔ 

مزیدخبریں