فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل: جسٹس منصور علی شاہ الگ ، 7 رکنی بینچ ٹوٹ گیا

09:56 AM, 26 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: جسٹس منصور علی شاہ نے بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لی ہے۔سات رکنی بنچ ٹوٹ گیا ہے۔ 

سپریم کورٹ میں سویلنز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر  تیسری سماعت  کر دوران وفاقی حکومت نے جسٹس منصورعلی شاہ پر اعتراض  اٹھا دیا ۔

اٹارنی جنرل نے جسٹس منصور علی شاہ  سے بینچ سے الگ ہونے کا مطالبہ کردیا ۔

اٹارنی جنرل کے اعتراض کے بعد جسٹس منصور علی شاہ نے خود کو بینچ سے الگ کرلیا۔ جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا  کہ میں مزید اس بینچ کا حصہ نہیں رہ سکتا.

مزیدخبریں