سوات میں ضمنی الیکشن ، پی ٹی آئی پہلے ، اے این پی دوسرے نمبر پر 

سوات میں ضمنی الیکشن ، پی ٹی آئی پہلے ، اے این پی دوسرے نمبر پر 

سوات : سوات کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 7 میں بھی ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ  کا وقت ختم ہوگیا ہے جس کے بعدووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ اب تک کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے فضل مولا آتے اور اے این پی حسین احمد پیچھے ہیں۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ پی کے 7 سوات میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں مجموعی طور پر 4 امیدوار کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے امیدوار فضل مولا اور اے این پی کے امیدوار حسین احمد کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

حلقے میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 83 ہزار 308 ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ پی کے 7 سوات میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 2 ہزار 88 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 81 ہزار 220 ہے۔ حلقے میں کُل 124 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں 308پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں