سابق ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر الاسلام نے ضمنی انتخابات میں پی ٹی  آئی کی حمایت کردی 

05:19 PM, 26 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ظہیر الاسلام ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کردی ہے۔ اپنے گھر پی ٹی آئی امیدوار کیلئے کارنر میٹنگ بھی منعقد کی۔ 

نیو نیوز کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ظہیر الاسلام نے پی پی 7 راولپنڈی کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی حمایت میں مہم شروع کردی ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے امیدوار کرنل ریٹائرڈ شبیر اعوان کو کامیاب کرانے کیلئے اپنے گھر پر کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا۔ 

 

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ظہیر الاسلام کے گھر مٹور میں ہونے والی کارنر میٹنگ میں مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی اور دیگر پی ٹی آئی قائدین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ کا ووٹ دینے پر تحریک انصاف کے ڈی سیٹ ہونے والے 20 ارکان پنجاب اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخابات 17 جولائی کو ہو رہے ہیں۔ 17 جولائی کے انتخابات فیصلہ کریں گے کہ حمزہ شہباز وزیراعلیٰ رہیں گے یا نہیں؟۔

مزیدخبریں