سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی، متعدد افراد زخمی

سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی، متعدد افراد زخمی

کراچی: سندھ میں  ایکشن سے بھرپور بلدیاتی انتخابات کے دوران مختلف شہروں میں  سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں لڑائی جھگڑوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔


کندھ کوٹ میں پولنگ اسٹیشن توڑی پر  ڈاکوؤں نے حملہ  کر دیا  اور  پریزائیڈنگ افسر سمیت الیکشن کمیشن  کا تمام عملہ ہی اغوا کرلیا ،  بیلٹ  باکسز بھی ساتھ لے گئے ۔ 


خان پورمہر  کی تحصیل خان گڑھ  میں پیپلزپارٹی اور جی ڈ ی اے کے کارکن لڑ پڑ ے ، جھگڑے میں 4افراد زخمی ہوگئے ،،   پولنگ کا عمل روک دیا گیا  جبکہ پنوں عاقل   میں  جے یو آئی اور جی ڈی اے کے امیدواروں میں تصادم  ہوا، مشتعل افراد  نے ہوائی فائرنگ  کر کے زبردستی پولنگ بند کر ا دی۔


ادھر خیر پور  کے  علاقے رانی پور  وارڈ نمبر پانچ  کے آزاد امیدوار کا نشان تبدیل  ہونے پر آزاد امیدوار نے احتجاجاووٹنگ رکوا کر   علی آباد  پولنگ اسٹیشن عملے کو بند کردیا، جھڈو میں بھی آزاد امیدوار کے نشانات غلط الاٹ ہونے سے پولنگ کا عمل روک دیاگیا۔

مصنف کے بارے میں