انڈونیشیا میں کورونا وائرس کی تازہ لہر بے قابو ، ہسپتال بھر گئے

10:49 PM, 26 Jun, 2021

جکارتہ:انڈونیشیا میں کورونا وبا کی تازہ لہر نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ۔ تمام اسپتال مریضوں سے بھر گئے اور صحت کا نظام مکمل طورپر فیل ہونے کے قریب پہنچ گیا۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں صرف گزشتہ ہفتے کوروناکے  20 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اسپتالوں میں کورونا وارڈز مکمل طور پر بھر گئے جب کہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث طبی عملے میں کمی کا سامنا ہے۔

سب سے زیادہ خراب صورت حال جکارتہ میں ہے جہاں 75 فیصد بستر مکمل طور پر مریضوں سے بھر گئے ہیں اگر یہی صورت حال رہی تو آئندہ دو یا تین دن میں مریض اسپتال کی پارکنگ یا دروازے پر بستر خالی ہونے کا انتطار کرتے ہوئے زندگی کی جنگ لڑ رہے ہوں گے۔

انڈونیشیا میں بالغ افراد ہی نہیں بلکہ بچوں میں بھی کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، گزشتہ 6 ماہ کے دوران صرف ایک شہر میادان میں ایک ہزار 800 بچے متاثر ہوئے جن میں 14 ہلاک ہوگئے۔ انڈونیشیا میں کورونا وبا کے دوران طبی عملے کے ایک ہزار ارکان لقمہ اجل بن گئے.

واضح رہے کہ انڈونیشیا میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 56 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے تاہم کورونا کی موجودہ لہر زیادہ متعدی ثابت ہورہی ہے۔

مزیدخبریں