لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ٹریفک اسسٹنٹ نے 7 سالہ بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی۔
نیونیوزکے مطابق لاہور میں ٹریفک اسسٹنٹ نے 7 سالہ بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی۔نامعلوم شخص موٹرسائیکل پر بچے کو لے جانے کی کوشش کررہا تھا ۔ ٹریفک اسسٹنٹ نے مشکوک سمجھ کر موٹرسائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر موٹرسائیکل سوار بچے کو پھینک کر فرار ہوگیا ۔
مشکوک موٹرسائیکل سوار نے ٹریفک اسسٹنٹ کو دیکھ کر موٹرسائیکل روکنے کی بجائے بھگا دی اور بچے کو چھوڑگیا ۔
ٹریفک اسسٹنٹ نے موٹر سائیکل سوار کا پیچھا کیا تو وہ چلتی موٹر سائیکل سے بچے کو پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔