ماضی میں جو جنگیں ہم نے لڑیں ان کو ٹھیک طرح بیان نہیں کر سکے :فواد چوہدری

07:59 PM, 26 Jun, 2021

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا دہشتگردوں نے پاکستان کے تشخص کو بہت نقصا ن پہنچایا ،ہم نے جو جنگیں لڑیں ،ماضی میں ہم ان کو ٹھیک طرح سے بیان نہیں کر سکے ،پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف ہزاروں جانیں قربان کیں لیکن اب پاکستان ایسی کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا جس سے امن تباہ ہو ،افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے ۔

نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹول میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے دنیا بھر کی ریاستوں کے پاس اہم ذریعہ ہے، میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے، دہشت گری کی جنگ میں ہم نے کئی شہادتیں دیں، دنیا نے ہماری قربانیوں کا تذکرہ اس طرح نہیں کیا جیسے کرنا چاہیے۔

فواد چوہدری نے کہا پاکستان کی پہلی میڈیا ٹیکنالوجی کا افتتاح وزیر اعظم کرینگے،یہ بلڈنگ تیار ہونے کے بعد 8سال سے بند پڑی تھی،اسی بلڈنگ میں پاکستان کی پہلی میڈیا ٹیکنالوجی کا افتتاح  وزیراعظم اگست میں  کریں گے،انہوں نے کہا 1970تک ہماری فلم انڈسٹری تیسری بڑی انڈسٹری تھی ،آج رائے عامہ ہموار کرنے کےلیے میڈیا اہم ذریعہ ہے،ریڈیو پاکستان ،اے پی پی، پی ٹی وی کو ڈیجٹیلائزڈ کریں گے، انہوں نے کہا اگست سے ریڈیو پاکستان ،اے پی پی، پی ٹی وی کو ڈیجٹیلائزڈ کرنے کا آغاز کریں گے،کورونا کی وجہ سے فلموں کا کاروبار خسارے میں چلا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا آئی ایس پی آر نے  شارٹ فلم کو نئی جہتوں سے روشناس کرا دیا ہے ،کراچی میں فلم  سکول بنا رہے ہیں،آج رائے عامہ ہموار کرنے کےلیے میڈیا اہم ذریعہ ہے،جس کی تعمیر و ترقی کیلئے ہماری حکومت مکمل توجہ دے رہی ہے ۔

فواد چوہدر ی کا کہنا تھا وزیراعظم نے قوم سے نئے پاکستان کا وعدہ کیا ہے،اب ایک نیا پاکستان بنے گا ،تمام وعدے پورے ہوں گے،آج رائے عامہ ہموار کرنے کےلیے میڈیا اہم ذریعہ ہے۔

مزیدخبریں