لاہور :سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کا کہنا ہے حکومت کے پاس دو آپشن ہیں ، فیٹف کا بائیکاٹ کرے یا گرے لسٹ میں رکھنے کیخلاف عالمی عدالت چلا جائے۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے نیو نیوز کے پروگرام لائیو ود نصر اللہ ملک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت کے پاس فیٹف کیخلاف آپشنز موجود ہیں یا تو وہ ایف اے ٹی ایف کا بائیکاٹ کر دے یا پھر گرے لسٹ میں رکھنے کے فیصلے کو عالمی عدالت انصاف میں چیلنج کر دے ،رحمن ملک کا کہنا تھا گرے لسٹ میں رکھ کر ہم پر پریشر ڈالا جا رہا ہے جبکہ بھارت کے خلاف تحقیقات تک شروع نہیں ہو رہی ،جہاں کئی کلویورینیم چوری ہوئی ۔
رحمن ملک نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا اگر عالمی عدالت انصاف میں نہ گئے تو کل کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں بھی جا سکتے ہیں ،افغانستان کی صورتحال پر گفتگو کرتے رحمن ملک نے کہا افغانستان میں چھوٹے پیمانے پر خانہ جنگی جاری ہو چکی ہے ۔۔۔۔
سابق وزیرداخلہ رحمٰن ملک کا تفصیلی انٹرویو آج رات دس بجکر پانچ منٹ پرلائیو ود نصر اللہ ملک نیو نیوزپر دیکھیے ۔۔۔