پاکستان نےفیصلہ کرلیااپنی سرزمین کو کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے،شیخ رشید

06:46 PM, 26 Jun, 2021

اسلام آباد :وزیرداخلہ شیخ رشیدنے کہا حکومت نےفیصلہ کر لیاہے کہ وہ پاکستان کی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے،وزیراعظم تمام ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں،عمران خان کی کامیاب پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی معیشت بہتر ہو رہی ہے ۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم امریکہ کو افغانستان کیخلاف کسی طرح کا اڈہ نہیں دیں گے،کیونکہ پاکستان امریکہ سمیت تمام ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے ،انہوں نے کہا طالبان سے توقع ہے وہ کوئی ایسی حرکت نہیں کریں گے جس سے یہاں کے عوام کو نقصان پہنچے،لاانفورسز ایجنسیز پر بہت زیادہ دباؤ ہے،ہم پاکستان کے حالات خراب نہیں کروانا چاہتے .

وزیرداخلہ شیخ رشید،88 فیصد افغان بارڈر کی فینسنگ کردی ہے،کوشش ہے 100 فیصد ہو جائے،ایران سےبھی بارڈرفینسنگ کردی ہےجوتھوڑی بہت رہ گئی ہےوہ اس سال مکمل ہو جائے گی۔

شیخ رشید نے بجٹ کے حوالے سے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا بجٹ 30 جون کو کامیاب ہو جائے گا،وزیراعظم کی کامیاب پالیسیوں سے ملک کی معیشت بہتر ہوئی ہے،پاکستان نے کورونا کی پہلی،دوسری لہر کو کامیابی سے شکست دی ہے،کورونا کی تیسری لہر کو بھی کامیابی سے شکست دیں گے۔

مزیدخبریں