ٹنڈو آدم ( نیو نیوز ) ٹرین کا ایک اور حادثہ ہوا ہے۔ ٹنڈو آدم میں پھاٹک کراس کرتےہوئے رحمان بابا ایکسپریس گیس ٹینکر سے ٹکڑا گئی ہے۔
نیو نیوز کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس کراچی سے پشاور جارہی تھی۔ حادثے کے باعث اپ اور ڈاوَن ٹریک بند ہو گئے۔ حادثے میں رحمان بابا ایکسپریس کا انجن متاثر ہوا ہے ۔ حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کی 7 تاریخ کو گھوٹکی میں دوٹرینیں آپس میں ٹکراگئی تھیں جس میں 65 افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔