وزیر اعظم آئی ایم ایف کے سامنے کھڑے ہوگئے ،غریب آدمی پر بوجھ نہیں ڈالینگے :وزیر خزانہ

06:11 PM, 26 Jun, 2021

اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا آئی ایم ایف کا بوجھ غریبوں پر کسی صورت نہیں ڈالیں گے،کورونا کی وجہ سے پوری دنیا معاشی بحران کا شکار ہوئی،لیکن ایک بات بڑی واضح ہے وزیراعظم ملک کے غریب عوام پر کسی صورت بوجھ نہیں ڈالیں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ماضی میں پلاننگ نہ ہونے سے معیشت تباہ ہوئی،حکومت عوام سے کئے وعدوں سے پیچھے ہٹنے والی نہیں،حکومت عوام سے جب کوئی وعدہ کرتی ہے اسے پورا کرتی ہے،ہم نے ایڈوائزری کونسل قائم کی ہے ، پلان بنا رہے ہیں،ملکی معیشت کو مزید مستحکم کرنے کیلئے نئے نئے منصوبوں پر بھی کام ہور ہا ہے ، حکومت کی بہترین پالیسیوں کی وجہ سے کورونا کے باوجود پاکستان کی گروتھ بڑھی ہے،اگلے سال شرح نمو کو 5 فیصد تک لے کر جائیں گے۔

شوکت ترین نے مزید کہا حکومت عوام کو گھر بھی دے گی،کاروبار کیلئے قرض بھی دے گی،جس کیلئے پوری حکومتی مشینری دن رات کام کر رہی ہے ،  انہوں نے کہا عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے کھڑا ہوگیا ہے،وہ غریب آدمی پر بوجھ نہیں ڈالیں گے،عمران خان نے گزشتہ کئی ماہ سے پٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھائیں،حکومت کی بہترمعاشی پالیسیوں سےبرآمدات میں اضافہ ہورہا ہے ،اس سال معاشی گروتھ 4 فیصد پر آچکی ہے اگلے سال اسے 6 فیصد پر لے جائیں گے۔

انہوں نے کہا حکومت کورونا کے باوجود 7 ٹریلین پر ٹیکس ریونیو لے کر جائےگی،اگلے سال شرح نمو کو 5 فیصد تک لے کر جائیں گے،کرونا ویکسی نیشن پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھ  اگلے سال جون تک 10 کروڑ افراد کی ویکسی نیشن کردی جائے گی،شوکت ترین نے کہا چیلنج کرتاہوں اپوزیشن میرےاعدادوشمار کو غلط ثابت کرے،

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے آخری سال میں روپے کو ڈی ویلیو کیا،ماضی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوئے،پچھلے 5 سال میں 156 بلین کا تجارتی خسارہ ہوا ہے،حکومت کو 20 بلین ڈالر کا خسارہ ورثے میں ملا تھا،25 بلین کی ایکسپورٹ پیپلز پارٹی چھوڑ کر گئی تھی،آئی ایم ایف اس وقت آیا جب حکومت کے پاس قرض دینے کیلئے پیسے نہیں تھے،تحریک انصاف کی حکومت عوام کو مشکلات سے نکالنے کیلئے کوششیں کر رہی ہے ،عوام سے کئے وعدے ضرور پورے کیے جائینگے ۔

مزیدخبریں