بیٹنگ کوچ یونس خان نے استعفیٰ کیوں دیا ،اندرونی کہانی سامنے آگئی 

05:46 PM, 26 Jun, 2021

لاہور:بیٹنگ کوچ یونس خان نے استعفیٰ کیوں دیا ایک ایک کر کے وجوہات سامنے آنے لگیں ،ذرائع کے مطابق یونس خان اور کرکٹ بور میں آئسولیشن کے معاملے پر بات بگڑی اور استعفیٰ تک جا پہنچی ۔

گزشتہ روز بھی یونس خان سے سوال پوچھا گیا تھا کہ انہوں نے استعفیٰ کیوں دیا جس کے جواب میں یونس خان کا کہنا تھا کہ کچھ دیر ٹھہر جائیں سب معلوم ہوجائے گا ،ذرائع کے مطابق یونس خان اور کرکٹ بورڈ میں آئسولیشن کے معاملے پر بات بگڑی،یونس خان 20 کی بجائے 23 جون کو آئسولیشن میں آنے کے خواہاں تھے۔

انگلینڈ بورڈ کے ایس او پیز کے مطابق تمام افراد کو بیس جون سے آئسولیٹ ہونا تھا، آئسولیشن میں وقت پر نہ آنے کے بعد بورڈ نے یونس خان کو ویسٹ انڈیز ٹور پر جوائن کرنے کا مشورہ دیا، یونس خان نے ویسٹ انڈیز میں ٹیم کو جوائن کرنے کی بجائے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق این ایچ پی سی میں محمد یوسف کی قومی ٹیم کے کیمپ میں آمد پر بھی یونس خان کو تحفظات تھے،دوسری طرف یونس خان اور حسن علی کی تلخ کلامی کا واقع بھی منظر عام پر آگیا،یونس خان اور حسن علی میں دورہ جنوبی افریقہ کے دوران گرما گرمی کا واقع بھی ہوچکاتھا،یونس خان کھلاڑیوں کے ڈسپلن کو لے کر کافی سخت تھے جس پر کھلاڑیوں کی جانب سے نامناسب رویے کا سامنا رہتا تھا۔

مزیدخبریں