ہنزہ میں فائرنگ سے کالج لیکچرار قتل اور ساتھی زخمی 

05:31 PM, 26 Jun, 2021

ہنزہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرار موقع پر فائرنگ اور ساتھی شدید زخمی ہو گیا ،پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت حبیب کے نام سے ہوئی جو گورنمنٹ کالج کالیکچرار تھا ۔

ہنزہ کے علاقے کریم آباد میں گزشتہ رات نامعلوم ملزمان نے کار پر فائرنگ کر دی جس سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، لاش اور زخمی شخص کو سول ہسپتال علی آباد منتقل کیا گیا۔

ایس ایس پی ہنزہ سلمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزیدخبریں