اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نیشنل امیچئور شارٹ فلم فیسٹیول کی تقریب میں شریک ہیں ۔نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول ، وزارتِ اطلاعات و نشریات اور آئی ایس پی آر کی مشترکہ کاوش ہے جس میں نوجوان فلم سازوں، دستاویزی فلموں کے پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔
نیو نیوز کے مطابق نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول کی بدولت نوجوان فلم سازوں، دستاویزی فلموں کے پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں کو کام کرنے کے لئے نہ صرف ایک پلیٹ فارم مُہیا کیا گیا ہے بلکہ اعلی سطح پر اسکی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔
فیسٹیول کی بدولت فلم انڈسٹری سے شغف رکھنے والے افراد کو پوری دنیا میں پاکستانی ثقافت، قومی شناخت، انسان دوستی اور اور مثبت معاشرتی اقدارکو اجاگر کرنے کا موقع ملے گا جس سے بین الاقوامی ناظرین کے سامنے پاکستان کا اصل تشخص اجاگر ہوگا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت لی ہے ۔ فلم فیسٹیول کے حوالے سے ملک کی بھی 72 یونیورسٹیوں سے رابطہ کیا۔