مٹن کڑی نہ پکانے پر دولہا نے شادی سے انکار کردیا ،بارات واپس

04:31 PM, 26 Jun, 2021

ممبئی : دلہا اور دلہن کے گھروالوں میں چھوٹے موٹے اختلافات ہوتے رہتے ہیں لیکن ایک دوسرے کی مان کر مسائل کو حل بھی کرلیا جاتا ہے لیکن بھارتی شہر جے پور میں ایسا نہ ہوسکا ۔ 

نیو نیوز کے مطابق  بھارتی شہر جے پور میں 27 سالہ رماکانت پترا نامی دولہے نے شادی کی رسومات کا آغاز ہونے سے قبل شادی سے انکار کردیا اور تقریب چھوڑ کر چلا گیا۔

رپورٹ کے مطابق باراتیوں کو کھانے کیلئے لے جایا گیا تو معلوم ہوا مینیو میں بھارتی ڈش مٹن کڑی  شامل نہیں کی گئی جس پر دولہا آگ بگولہ ہوگیا جب کہ دیگر باراتی بھی مٹن کڑی کا مطالبہ کرنے لگے۔

دلہن والوں کی بے پناہ منتوں کے باوجود لڑکے والے نہ  مانے اور شادی سے انکار کردیا۔

مزیدخبریں