قومی اسمبلی میں رانا تنویر اور علی امین گنڈا پور میں تلخ کلامی ،بات گالم گلو چ تک پہنچ گئی 

04:20 PM, 26 Jun, 2021

اسلام آباد :قومی اسمبلی میں ایک دفعہ پھر اپوزیشن اور حکومتی رکن ایک دوسرے کیخلاف کھڑے ہوگئے ،دونوں رہنمائوں میں شدید تلخ کلامی اس وقت شروع ہو گئی جب رانا تنویر نے وفا قی وزیر علی امین گنڈا پور پر آدھا  کشمیر بیچنے کا الزام لگایا ۔

قومی اسمبلی میں بحث کے دوران رانا تنویر حسین نے وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کو طعنہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آدھا کشمیر بھارت کے پاس چلا گیا ہے ،رانا تنویر نے کہا یہ گالم گلو چ بریگیڈ ہے ، آدھا کشمیر بیچ دیا جو باقی رہ گیا وہ بیچنے جا رہے ہیں ،یہ وہ ہی وزیر ہے جس کے پاس سے کالاشہد نکلتا ہے ۔

رانا تنویر کےطنزیہ جملوں کے بعد علی  امین گنڈا پورسخت غصے میں اپنی نشست پر شور کرتے رہے ،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایوان کے ماحول کو بہتر کرنے کیلئے دونوں کو خاموش کروایا ۔

مزیدخبریں