پشاور میں خاتون سمیت 7 افراد کا قاتل سابق شوہر نکلا

03:32 PM, 26 Jun, 2021

پشاور (نیو نیوز) پشاور میں 4 بچوں سمیت 7 افراد کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے غیرت کے نام پر خاتون اور بچوں کو قتل کیا ہے ۔ سائنسی بنیادوں پر انتھک محنت کے بعد پولیس ملزم کی گرفتاری میں کامیاب ہوئی۔ 

نیو نیوز کے مطابق سی سی پی او نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ چمکنی پھندو میں گھر کے اندر سات افراد کو قتل کرنے کا کیس ان کےلئے ٹیسٹ کیس تھا ۔  پولیس نے سائنسی بنیادوں پر اس کیس کی تفتیش کی اور ملزم کی گرفتاری میں کامیاب ہوئی ۔ 

ملزم ابراہیم مقتولہ بانو کا سابق شوہر اور ان کے تین بچوں کا والد ہے ۔ملزم کے مطابق انہوں نے یہ سب قتل غیر ت کے نام پر کئے ۔ ملزم نے میڈیا کو بتایا کہ مقتول حبیب اللہ کے میرے بیوی سے ناجائز تعلقات تھے اور اسی بنا پر انہوں ان کو طلاق دی تھا۔ 

مقتولہ بچوں سمیت حبیب اللہ کے گھر میں رہائش پذیر تھی جس پر انہوں نے ا ن سب کو قتل کیا ہے ۔ پولیس نے وقوعہ کے روز گھر میں موجود ریت سے واردات میں استعمال ہونے والی پستول برآمد کی تھی ۔ 

مزیدخبریں