اسلام آباد :وفاقی وزیر حماد اظہرکا کہنا ہے فیٹف کا چیلنج 2018 میں ہمیں ورثے میں ملا،سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ایف اے ٹی ایف کا معاملہ اتنا بگڑا ہو اہے ،تحریک انصاف کی حکومت نے بہترین اقدامات کیےاور ایف اے ٹی ایف کی متعدد شکایات کو چند ماہ میں دورکیا ،آج ایف اے ٹی ایف کے صدر پاکستان کے بہتر اقدامات پر تعریف کر رہے ہیں ،فیٹف میں کامیابی تحریک انصاف کی حکومت میں ہی مل رہی ہیں ،امیدہے حکومت پاکستان ایف اے ٹی ایف چیلنج جلد پورے کر لے گی ،فیٹف میں ہاتھی گزر گیا اب صرف دم رہ گئی ہے ۔
وفاقی وزیر حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایف اے ٹی ایف پر اپوزیشن کا بیانیہ افسوسناک ہے،ایف اے ٹی ایف کے چیلنج جلد پورے کرلیں گے،آج کل اپوزیشن بیروزگار ہے،ان کے پاس حکومت پر تنقید کرنے کیلئے کوئی نئی با ت نہیں ہے ،اپوزیشن کے پاس کوئی نیابیانیہ نہیں تھا وہ نیابیانیہ بنانا چاہتی ہے،اپوزیشن اپنی بیروزگاری میں بہت ساری چیزیں کر رہی ہے جو بہتر بات نہیں۔
حماداظہر نے فیٹف پر سوا ل اُٹھاتے ہوئے کہا کیا یورینیم کا معاملہ فیٹیف کے قانون میں نہیں آتا،یورینیم سے منی لانڈرنگ کا کوئی معاملہ پاکستان سے نہیں نکلا،بھارت میں ایسے بے شمار واقعا ت ہیں لیکن اس پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی،وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں منی لانڈرنگ،ٹیررفنانسنگ کےسسٹم بھارت سے بہتر ہیں۔
انہوں نے کہا حکومت کی کوشش ہے لوڈشیڈنگ نہ کرنی پڑے،اگر حکومت کو لوڈشیڈنگ کرنا پڑی تو کم سے کم کریں گے،تربیلا ڈیم سے پانی کا بہاؤ اس وقت 50 فیصد ہے،بجلی گیس بحران سے بچنے کیلئے گیس فیلڈز کی مرمت 3 سے 4 ہفتے کے اند ر کر لی جائے گی ،2 ایل این جی ٹرمینل کے معاہدے مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہوئے تھے،فرنس آئل کی کھپت کی مقدار اس سال پچھلے 5 سال میں سب سے کم ہے۔