لاہور: پنجاب اسمبلی نے آئندہ مالی سال کیلئے 26 کھرب 53 ارب روپے کا بجٹ کثرت رائے سے منظور کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی میں وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے فنانس بل پیش کیا جو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ بجٹ پیش کئے جانے کے دوران ایوان میں چھاپوں اور لیگی کارکنوں کی گرفتاریوں کی گونج بھی سنائی دیتی رہی۔
اس دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن توفیق بٹ کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں پولیس لیگی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے اور گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں جس پر سپیکر نے وزیر قانون کو اس معاملے کو دیکھنے کی ہدایت کی۔
بجٹ کی منظوری کے وقت وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی ایوان میں موجود رہے اور ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس 28 جون دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
پنجاب اسمبلی کا آئندہ مالی سال کا 26 کھرب 53 ارب کا بجٹ کثرت رائے سے منظور
11:28 AM, 26 Jun, 2021