کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاﺅن میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ایم پی اے کے گھر کے باہر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔
ایم پی اے صداقت حسین نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موٹرسائیکل پر سوار 3 ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کرکے فرار ہو رہے تھے تو شہریوں نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے جنہیں عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے چاروں افراد ان کے رشتہ دار ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ ایم پی اے صداقت حسین کا کہنا ہے کہ ان کے گھر کے باہر فائرنگ کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے ایم پی اے کے گھر کے باہر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، 4 افراد زخمی
10:46 AM, 26 Jun, 2021