جتنا بھی کام کیا اس سے مطمئن ہوں ‘ بابر ہ شریف

11:26 AM, 26 Jun, 2020

لاہور:سینئر اداکارہ بابرہ شریف نے کہا ہے کہ بطور ہیروئن میری پہلی فلم ” میرا نام ہے محبت “ شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوئی اور چین میں اس کی پچیس سال تک نمائش جاری رہی جو کہ ایک ریکارڈ ہے ،کامیڈی کردار کرنا اچھا لگتا تھا ،جانوروں اور پرندوں سے بڑا لگاﺅ ہے اور مجھے ان کے ساتھ  وقت گزارنا اچھا لگتا ہے ۔ 

بابرہ شریف نے کہا کہ اداکار رنگیلا ، منور ظریف ، علی اعجاز اور ننھا کے ساتھ کافی وقت گزارا اور یہ زندہ دل لوگ تھے ،میرے خیال میں ان اداکاروں نے جو کام کیا شاید ہی کوئی ان کی جگہ لے سکے، سب کا اپنا الگ سٹائل تھا اور سب ایک دوسرے سے بڑھ کر تھے ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے جتنا بھی کام کیا اس سے مطمئن ہوں اور میںنے عروج میں فلم انڈسٹری کو خیر باد کہا ۔ انہوں نے کہا کہ بطور ہیروئن میری پہلی فلم ” میرا نام ہے محبت “ شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوئی اور چین میں میری فلم کی نمائش پچیس سال تک جاری رہی جو کہ ایک ریکارڈ ہے ۔

مزیدخبریں